ابھیشیک کی نئی فلم کیلئے 3 آئیکونک گولڈ ایوارڈ، امیتابھ بچن جذباتی ہوگئے

-فوٹو : انسٹاگرام

ممبئی: بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کو ان کی نئی فلم ’گھومر‘ کیلئے تین آئیکونک گولڈ ایوارڈ ملے ہیں جس پر ان کے والد لیجنڈری امیتابھ بچن جذباتی ہوگئے۔ امیتابھ بچن نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اپنے بیٹے ابھیشیک کیلئے ایک جذباتی پیغام لکھا ہے۔لیجنڈری اداکار نے لکھا کہ ان کی دعائیں، تعریفیں اور محبتیں اپنے بیٹے کیلئے ہیں اور وہ ان ایوارڈز کا سب سے زیادہ مستحق ہے۔
https://www.instagram.com/p/C26lg_vhZB1/?utm_source=ig_web_button_share_sheet
انسٹاگرام پو پوسٹ لگتے ہی اداکار کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی شخصیات نے مبارکباد کے تبصرے لکھنا شروع کردیئے ہیں۔
ہدایتکار آر بلکی کی فلم ’گھومر‘ گزشتہ برس اگست میں ریلیز ہوئی جس میں ابھیشک کے ساتھ سیامی کھیر، شبانہ اعظمی، انگاد بیدی و دیگر شامل ہے۔’گھومر‘ کی کہانی ایک خاتون کرکٹر کے گرد گھومتی ہے جو ایک انجری کے بعد اپنے خواب کو حاصل کرنے کیلئے بائیں ہاتھ سے کرکٹ کھیلنا سیکھتی ہے۔ابھیشیک بچن نے فلم میں ایک کرکٹ کوچ کا کردار ادا کیا ہے جس سے متاثر ہوکر خاتون کرکٹر دوبارہ چیمئن بن جاتی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں