جان ابراہام کی نئی ایکشن فلم ’ویدا‘ رواں برس 12 جولائی کو ریلیز ہوگی

’ویدا‘ صرف فلم نہیں یہ حقیقی واقعات سے متاثر ہوکر لکھی گئی کہانی ہے جس میں معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے-فوٹو : انسٹاگرام

ممبئی: بالی وڈ اسٹار جان ابراہام کی نئی فلم ’ویدا‘ رواں برس 12 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔
’ویدا‘ کی شوٹنگ کا آغاز پچھلے برس جون میں راجھستان میں ہوا تھا جبکہ فلم میں شرواری واگھ خاتون کا مرکزی کردار ادا کریں گی۔فلم کو نکھل ایڈوانی ڈائریکٹ کررہے ہیں اور اس سے قبل ’باٹلا ہاؤس‘ میں وہ اداکار کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/C3CNrgRIUoK/?utm_source=ig_web_button_share_sheet
سوشل میڈیا پر فلم کے دو پوسٹر جاری کیے گئے ایک میں جان ابراہام اور دوسرے میں شرواری واگھ موجود ہیں اور ان کے ہاتھ میں گنز موجود ہیں۔ڈائریکٹر کے مطابق ’ویدا‘ صرف ایک فلم نہیں بلکہ یہ حقیقی واقعات سے متاثر ہوکر لکھی گئی کہانی ہے جس میں معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں