وزارت خزانہ نے مالی سال 25-2024ء کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری کر دیا

تمام بجٹ دستاویزات کو مئی 2024ء کے آخر تک حتمی شکل دینے کی تجویز دی گئی ہے-

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون2024ءکے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز
اسلام آباد: وزارت خزانہ نے الیکشن سے ایک روز قبل نئے مالی سال 25-2024ءکے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری کر دیا۔آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے، تمام بجٹ دستاویزات کو مئی 2024ء کے آخر تک حتمی شکل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنے کی تجویز ہے، سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں کرنے کی تجویز ہے۔بجٹ سٹریٹیجی پیپر 22 اپریل تک وفاقی کابینہ سے منظور کرانے اور بجٹ جائزہ کمیٹی کے اجلاس 22 مارچ سے 5 اپریل کے دوران منعقد کرنے کی تجویز ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں