قطری وزیراعظم کا بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا استقبال، تصویر وائرل

-فوٹو : ایکس

دوحہ: قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی کی طرف سے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے استقبال کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ بھارتی اداکار اپنے دورہ قطر کی وجہ سے میڈیا کی سرخیوں میں ہیں اور انہیں قطر میں جاری ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی طرف سے شاندار استقبالیہ دیا گیا۔
https://x.com/SRKUniverse/status/1756588062795014419?s=20
سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی نامور شخصیات کے ساتھ تصاویر زینت بنی ہوئی ہیں جن میں فیفا کے صدر گینی انفینیٹو بھی شامل ہیں۔شاہ رخ خان نے لوسیل اسٹیڈیم میں اردن اور قطر کے میچ میں شرکت کی جہاں ان کا قطری وزیراعظم نے خود استقبال کیا۔
https://x.com/SRKUniverse/status/1756560479538036888?s=20
واضح رہے کہ 2023ء شاہ رخ خان کے کیریئر کیلئے بہت شاندار رہا اور ان کی مسلسل تین فلمیں پٹھان، جوان اور ڈنکی انڈین اور انٹرنیشنل باکس آفس پر کامیاب رہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں