بھارتی اداکارہ پاویترا پونیا نے اعجاز خان کے ساتھ علیحدگی کی تصدیق کردی

-فوٹو : ایکس

ممبئی: بھارت کے مشہور ریئلٹی شو بگ باس سے بننے والی مشہور جوڑی پاویترا پونیا اور اعجاز خان کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔
انڈین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث چند ماہ قبل ہی دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔پاویترا پونیا کا کہنا تھا کہ ہر رشتے کی ایک مدت ہوتی ہوتی ہے اور اعجاز خان کے ساتھ ان کے رشتے کی مدت یہیں تک تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ اعجاز خان کی بہت عزت کرتی ہیں اور ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔دوسری طرف اعجاز خان نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاویترا کو وہ کامیابی ملے جس کی وہ حقدار ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں