لیجنڈری اداکار متھن چکرورتی کو اپنی کا خیال نہ رکھنے پر بھارتی وزیر اعظم سے ڈانٹ پڑ گئی

-فوٹو : ویب

ممبئی: لیجنڈری اداکار متھن چکرورتی کو اپنی صحت کا خیال نہ رکھنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ڈانٹ پڑ گئی۔
بھارتی اداکار کو دو روز قبل سینے میں شدید تکلیف کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور بعض اطلاعات کے مطابق ان پر فالج کا حملہ ہوا تھا۔اداکار نے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نے ان کی صحت کے حوالے سے انہیں فون کیا اور صحت کا خیال نہ رکھنے پر ڈانٹ بھی دیا۔اداکار کی طبیعت سنبھلنے کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور وہ صحت یابی کے بعد شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔واضح رہے کہ متھن چکرورتی نے مارچ 2021ء میں بی جے پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں