بھارتی کامیڈین کپل شرما کا نادر علی سے رابطہ، ساتھ کام کرنے کی خواہش

میں آپ کو پسند کرتا ہوں اور ابھی آپ کا شو دیکھ رہا تھا، آپ بہت اچھا بولتے اور شو کو لے کر چلتے ہیں،کپل شرما ن-فوٹو: فائل

کراچی: معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے پاکستانی یوٹیوبر اور پرینک اسٹار نادر علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
معروف پاکستانی یوٹیوبر نادر علی نے بھارتی کامیڈین کی جانب سے موصول ہونے والی کال اور گفتگو کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی اور بتایا کہ کپل بھائی جلد لاہور آرہے ہیں۔کال کے آغاز پر کپل شرما نے نادر علی سے حال چال پوچھ کر اُن کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ کو اتنا پسند کرتا ہوں اور ابھی آپ کا شو دیکھ رہا تھا، آپ بہت اچھا بولتے اور شو کو لے کر چلتے ہیں‘۔کپل شرما نے نادر علی کے ساتھ کام کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ ہم کبھی ساتھ میں ایک شو کریں اور وہ دبئی میں ہوگا‘۔بھارتی کامیڈین نے کہا کہ میرا تعلق امرتسر سے ہے اور میرا خیال ہے کہ آپ کا تعلق بھی لاہور سے ہے، میرے آباؤ اجداد کا تعلق لاہور سے تھا، چھوٹے تاؤ، بڑا تاؤ اور پھوپھو سب لاہور سے تھے جبکہ والد 1915ء میں امرتسر میں پیدا ہوئے‘۔
کپل نے کہا کہ ’میں آپ کو بہت پسند کرتا ہوں، کسی دن ہم دبئی میں ملتے ہیں‘۔ اس پر نادر علی نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’لازمی کپل بھائی، یہ تو کوئی کہنے کی بات ہی نہیں ہے‘۔بھارتی کامیڈٰین نے کہا کہ ’برادر ہم نے کچھ اچھی چیزیں بنائی ہیں اور میری خواہش ہے کہ آپ بھی اُس میں حصہ لو اور مجھے بتاؤ، میں دبئی جب بھی آتا ہوں آپ کو کال کروں گا پھر ہم مل کر ساری چیزیں طے کرلیں گے‘۔واضح رہے کہ دی کپل شرما شو سمیت بھارت کے دیگر مزاحیہ پروگراموں میں پہلے بھی نامور پاکستانی کامیڈین شرکت کرچکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں