خلیل الرحمان کا اگلی بار پی ٹی آئی کی نشست سے الیکشن لڑنے کا اعلان

فرقہ بندی، برادری ازم، مہنگے انگلش سکول اور سیاسی جماعتوں کی باہمی نفرت کی وجہ سے میرا ملک ترقی کی طرف گامزن نہیں ہورہا-فوٹو : فائل

الیکشن لڑنے کے فیصلے پر آپ سب نے جتنا پیار دیا ہے میں اُس پیار کے صدقے
معروف ڈراما و فلم لکھاری اور شاعر خلیل الرحمان قمر نے آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی نشست سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
خلیل الرحمان قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ انشاللہ! میں اگلی بار الیکشن لڑوں گا۔
https://x.com/KrqOfficial/status/1757841377046769904?s=20
ڈرامہ نگار کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے پوچھا کہ سر! آپ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی نشست سے الیکشن لڑیں گے؟ جس پر خلیل الرحمان قمر نے پی ٹی آئی کی نشست سے الیکشن لڑنے کی حامی بھری۔
https://x.com/naveedmarfani/status/1757841776197427276?s=20
اُنہوں نے اپنی اگلی پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگلی بار الیکشن لڑنے کے فیصلے پر آپ سب نے جتنا پیار دیا ہے میں اُس پیار کے صدقے۔
https://x.com/KrqOfficial/status/1758208368815058994?s=20
خلیل الرحمان قمر نے ملک کی ترقی میں کھڑی رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ بندی، برادری ازم، مہنگے انگلش اسکول اور سیاسی جماعتوں کی باہمی نفرت کی وجہ سے میرا ملک ترقی کی طرف گامزن نہیں ہورہا۔
https://x.com/KrqOfficial/status/1758360187491037509?s=20
واضح رہے کہ ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 92، ن لیگ نے 75 اور پاکستان پیپلز پارٹی نے 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔ متعدد سیاسی جماعتوں اور الیکشن ہارنے والے امیدواروں نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں