نئی فلم کی ریلیز سے پہلے ڈھائی گھنٹے تک غسل کرتا ہوں، شاہ رخ خان کا انکشاف

شاہ رخ خان نے اپنی فلمیں ہٹ اور فلاپ ہونے کے بارے میں بات کی -فوٹو : فائل

متحدہ عرب امارات: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی ہر نئی فلم کی ریلیز سے پہلے ڈھائی گھنٹے تک غسل کرتے ہیں۔
چار سال کے طویل وقفے کے بعد، شاہ رخ خان نے سال 2023ء میں اپنی تین سُپر ہٹ فلموں ’پٹھان‘، ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘کے ساتھ بالی ووڈ میں شاندار واپسی کی، اُن کی تینوں فلموں نے ریکارڈ توڑ کامیابی اپنے نام کی۔اب حال ہی میں شاہ رخ خان نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ” ورلڈ گورنمنٹ سمٹ“ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی ہر نئی فلم کی ریلیز سے پہلے ایک کام لازمی کرتے ہیں۔شاہ رخ خان نے کہا کہ بھارت میں فلمیں زیادہ تر جمعہ کو ریلیز ہوتی ہیں تو میں اپنی فلم کی ریلیز سے ایک دن پہلے جمعرات کو ڈھائی گھنٹے غسل کرتا ہوں جس سے مجھے بہت سکون ملتا ہے۔اداکار نے اپنی فلمیں ہٹ اور فلاپ ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فلموں کے نتائج اکثر اداکار اور فلمسازوں کو حیران کردیتے ہیں، اکثر ہم کسی فلم پر بہت زیادہ محنت کرتے ہیں اور اُمید ہوتی ہے کہ دنیا کو یہ فلم پسند آئے گی لیکن وہ فلم فلاپ ہوجاتی ہے، اسی طرح جس فلم کی کہانی اداکار کو خاص پسند نہیں آتی وہ فلم سب سے زیادہ ہٹ ہوجاتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کامیابی اور ناکامی زندگی کا حصہ ہے، ہمیں ہمیشہ اپنے لیے دُعا مانگنی چاہیے اور اپنی غلطیوں سے سیکھ کر مزید اچھا کام کرنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ مجھے پیسوں کی ضرورت ہے کیونکہ نہانے کا تیل بہت مہنگا ہوگیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں