عاصم اظہر کے نئے گانے کی سوشل میڈیا پر دھوم، سجل علی بھی شامل

-فوٹو : انسٹاگرام

لاہور: پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے ’سیاں‘ نے اپنی ریلیز کے ساتھ سوشل میڈیا پر دھوم مچادی اور گانے میں پاکستانی اداکارہ سجل علی بھی شامل ہیں۔ گلوکار نے چند روز قبل اداکارہ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس سے مداح تجسس میں تھے کہ دونوں فنکاروں کا نیا پروجیکٹ کیا ہوگا۔یوٹیوب پر جاری کیے گئے گانے میں عاصم اظہر اپنی منفرد گلوکاری کے ساتھ سامنے آئے ہیں اور ان کا نیا گانا ٹوٹے دلوں کے دکھوں کا احاطہ کرتا ہے۔گانے کے بول ایک ایسے جوڑے کے درد کو بیان کرتے ہیں جن کی آپس میں جدائی ہوگئی ہے اور وہ کربناک کیفیات سے گزر رہے ہوں۔

سجل علی اور عاصم اظہر پر عکسبند کیے گانے میں اداکارہ اور گلوکار کے درمیان محبت کے مختلف مراحل کو دکھایا گیا ہے جبکہ اس میں سجل علی کی فطری تاثرات کے ساتھ پرفارمنس کو مداح پسند کررہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں