لسبیلہ میں ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، وزارت صحت

ملک بھر میں 26 فروری کو پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا-فائل: فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ پولیو وائرس ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو رہا ہے اور بچوں کے لیے مسلسل خطرہ ہے، سرویلنس نظام پولیو وائرس کی موجودگی کا سراغ لگانے میں مؤثر کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے تاکہ بچوں کو اس موذی مرض سے بچایا جا سکے۔ترجمان نے بتایا کہ26 فروری سے ملک گیر پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کے ساتھ حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی مکمل کروائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں