پاکستانی فلم ‘جامن کا درخت’ نے کانز ایوارڈ جیت لیا

’جامن کے درخت‘ کا ٹریلر گزشتہ ماہ جنوری میں ریلیز کیا گیا تھا – فوٹو : فلم پوسٹر

پاکستانی شارٹ فلم ’جامن کا درخت‘ نے دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹول کانز میں ایوارڈ جیت لیا۔
اداکار عدنان صدیقی کے منفی کردار پر مبنی شارٹ فلم کے ہدایتکار رافع راشدی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اعلان کیا کہ اُن کی فلم ’جامن کا درخت‘ نے فلم فیسٹول کانز میں ’بہترین سماجی انصاف پر مبنی مختصر فلم‘ کی کیٹگری کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ہدایتکار رافع راشدی نے فلم فیسٹول کانز میں ایوارڈ جیتنے پر فلم ’جامن کا درخت‘ کی کاسٹ اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔
https://www.instagram.com/p/C33ZZMQgBEz/?utm_source=ig_web_copy_link
میاں بیوی کے تعلقات اور گھریلو تشدد پر مبنی فلم کی کہانی بی گل نے لکھی ہے جبکہ فلم کو فیصل کپاڈیا نے پروڈیوس کیا ہے۔
’جامن کے درخت‘ کا ٹریلر گزشتہ ماہ جنوری میں ریلیز کیا گیا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس شارٹ فلم کی کہانی عورت اور مرد کے تعلقات، ہراسانی، جنسی حملوں اور ہوس پرستی کے موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔فلم میں عدنان صدیقی کو شوبز انڈسٹری کے نامور شخص کریم کے منفی کردار میں دکھایا گیا ہے، فلم کی کاسٹ میں عدنان صدیقی کے علاوہ ماہا طاہرانی اور فوزیہ امن بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی کئی پاکستانی شارٹ اور فیچر فلموں نے کانز ورلڈ فلم فیسٹیول میں ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں