اننت امبانی کی شادی میں امریکی گلوکارہ ریحانہ پرفارم کریں گی

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں دنیا بھر سے نامور شخصیات کی شرکت متوقع ہے-فوٹو : ویب ڈیسک

ممبئی: انڈیا کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی میں شہرہ آفاق امریکی گلوکارہ ریحانہ پرفارم کریں گی۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق گلوکارہ کی ٹیم کو بھارت پہنچ گئی ہے اور اسے جام نگر ائرپورٹ سے نکلتے دیکھا گیا ہے۔
https://www.instagram.com/reel/C367IbxC00W/?utm_source=ig_web_copy_link
سوشل میڈیا پر وائرل مختلف تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریحانہ کے کنسرٹ کیلئے مختلف ٹرکوں پر سامان لادا گیا ہے۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں دنیا بھر سے نامور شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں