ماہرہ خان کا بھارتی برانڈ کیساتھ فوٹوشوٹ وائرل

ماہرہ خان کی اداکاری اور حسن کے دیوانے بھارتی مداحوں نے اُن کے فوٹوشوٹ کے انداز کو خوب سراہا-فوٹو : انسٹاگرام

فلم ’رئیس‘ میں ماہرہ اور شاہ رخ خان کے علاوہ نوازالدین صدیقی کا بھی مرکزی کردارتھا ،یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ہوئی تھی
پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کرنے کے بعد اب بھارتی کلاتھنگ برانڈ کے لیے فوٹوشوٹ کروالیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
https://www.instagram.com/reel/C34vNHSyH1V/?utm_source=ig_web_copy_link
ماہرہ خان نے بھارتی کلاتھنگ برانڈ ‘ساون گاندھی’ کے ملبوسات کے لیے فوٹوشوٹ کروایا جس کی ویڈیوز اور تصاویر برانڈ کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئیں۔‘ساون گاندھی’ کے ملبوسات کی تشہیری مہم کے لیے کروائےگئے فوٹوشوٹ کو ماہرہ خان نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیا۔
https://www.instagram.com/p/C32ioEWMV4o/?utm_source=ig_web_copy_link
ماہرہ خان کی اداکاری اور حسن کے دیوانے بھارتی مداحوں نے اُن کے فوٹوشوٹ کے انداز کو خوب سراہا جبکہ پاکستانی مداحوں نے بھی اداکارہ کی تعریف کی۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے سال 2017ء میں راہول ڈھولکیہ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’رئیس‘ میں کام کرکے بھارت میں اپنی پہلی ڈیبیو بالی ووڈ فلم کی تھی، اُنہوں نے فلم ‘رئیس’ میں شاہ رخ خان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا۔فلم ’رئیس‘ میں ماہرہ اور شاہ رخ خان کے علاوہ نوازالدین صدیقی نے بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا اور یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ہوئی تھی۔فلم ’رئیس‘ میں کام کے بعد شاہ رخ خان اور ماہرہ خان متعدد مواقع پر ایک دوسرے کی فنکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرچکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں