پی ایس ایل 9 کی میزبان ایرن ہالینڈ نے ثنا جاوید کو ‘خوبصورت’ قرار دیدیا

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں ایرن ہالینڈ نے ثناء جاوید سے ملاقات کی- فوٹو : انسٹاگرام

کراچی: پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی میزبان ایرن ہالینڈ نے قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و اداکارہ ثناء جاوید کو خوبصورت قرار دے دیا۔28 فروری کو کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کھیلا گیا، اسی میچ کے دوران پی ایس ایل کی میزبان ایرن ہالینڈ نے ثناء جاوید سے ملاقات کی۔ایرن ہالینڈ نے ثناء جاوید سے ملاقات کے دوران سیلفی بھی لی، انہوں نے وہ سیلفی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں شیئر کی۔اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ثنا جاوید کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ”آخرکار! خوبصورت خاتون سے میری ملاقات ہوگئی“۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ثنا جاوید، ہمایوں سعید اور کنزہ ہاشمی کی بھی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، یہ ویڈیو بھی گزشتہ روز ہونے والے میچ کے دوران نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں بنائی گئی تھی۔
https://www.instagram.com/reel/C35znr-Ivz1/?utm_source=ig_web_copy_link
واضح رہے کہ آل راؤنڈر شعیب ملک پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی طرف سے کھیل رہے ہیں، اس میچ میں ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔یاد رہے کہ ثناء جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اس جوڑی نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010ء میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020ء میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔ثانیہ مرزا سے شعیب ملک کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018ء میں ہوئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں