‘دم والے پانی کا کمال’، جویریہ سعود کا راحت فتح کے صدارتی ایوارڈ پر تبصرہ

راحت فتح علی خان کو ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز سے نوازا گیا-فوٹو : ویب ڈیسک

کراچی: پاکستانی اداکارہ و میزبان جویریہ سعود نے صدارتی ایوارڈ ملنے پر عالمی شہرت یافتہ پاکستانی قوال و گلوکار راحت فتح کو ’دم والا پانی‘یاد دلا دیا۔گزشتہ روز (23 مارچ) یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ملک کے لیے نمایاں خدمات سر انجام دینے والے افراد کو صدارتی و سول ایوارڈز دینے کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔ان افراد میں شعبہ ادب، موسیقی، فن و ثقافت سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز فنکار بھی شامل تھے، جنہیں ان کی گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر صدارتی اعزازات سے نوازا گیا۔اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی موسیقار راحت فتح علی خان کو پاکستانی اور جنوبی ایشیائی موسیقی کی صنعت کے لیے خدمات پر پاکستان کے دوسرے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’ہلال امتیاز‘ سے نوازا گیا۔
https://www.instagram.com/reel/C43Rp6Ix6ne/?utm_source=ig_web_copy_link
راحت فتح علی خان نے ایوارڈ ملنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ معزز صدر کی طرف سے مجھے ہلالِ امتیاز اور ستارہ امتیاز ایوارڈز سے نوازا گیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے خاندان، دوستوں اور پُرستاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے میں آج اس مقام پر پہنچا ہوں، میں اپنے فن سے پاکستان کی خدمت جاری رکھوں گا۔راحت فتح علی خان کو صدارتی ایوارڈ ملنے کی خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کردیے جن میں پاکستانی اداکارہ و میزبان جویریہ سعود بھی شامل تھیں۔جویریہ سعود نے دلچسپ انداز میں راحت فتح علی خان کے پیر کے پانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’بابا کا دم کیا ہوا پانی کام آگیا‘۔
https://www.instagram.com/reel/C43Rp6Ix6ne/?utm_source=ig_web_copy_link
واضح رہے کہ راحت فتح علی خان کو سال 2018 میں ستارہ امتیاز اور رواں سال 2024 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا ہے۔
رواں سال 27 جنوری کو سوشل میڈیا پر راحت فتح علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے گھریلو ملازم پر تشدد کررہے تھے، مذکورہ ویڈیو میں گلوکار اپنے ملازم سے کسی بوتل کا پوچھ رہے تھے۔اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ وہ کوئی دوسری بوتل (شراب) نہیں تھی بلکہ اُس بوتل میں اُن کے پیر کا دم کیا ہوا پانی تھا اور وہ بوتل اُس شاگرد سے کھو گئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں