رمضان میں سرکاری سکولوں کے طلبہ کی ڈانس ویڈیوز بنانے کا حکمنامہ منسوخ

نوٹی فکیشن کے اجرا پر والدین کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا تھا-فوٹو: فائل

وفاقی نظامت تعلیمات نے اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے یونیسکو کے کہنے پر ڈانس مقابلے کروانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا
اسلام آباد: ماہ مقدس کے دوران سرکاری سکولوں کے طلبہ کی ڈانس ویڈیوز بنانے کا حکم نامہ منسوخ کردیا گیا۔
وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے جاری حکم نامے میں تعلیمی اداروں میں بچوں اور بچیوں کی ڈانس ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ وفاقی نظامت تعلیمات نے اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے یونیسکو کے کہنے پر ڈانس مقابلے کروانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس میں طلبہ و طالبات سے ڈانس کروانے اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا کہا گیا تھا۔

dance notification
اسلامی اقدار سے متصادم اس نوٹی فکیشن کے اجرا پر والدین کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا تھا، تاہم وزارت تعلیم نے ڈانس ایجوکیشن کا نوٹی فکیشن منسوخ کردیا، جس کے بعد وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام سرکاری سکولوں میں ڈانس ایجوکیشن حکمنامہ واپس لے لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بچوں سے رقص کروا کر ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی یونیسکو مہم ایجوکیشن ان دی ائر کا حصہ ہے، جس کے تحت بچوں میں ایجوکیشن تھرو ڈانس کو فروغ دینا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں