عدلیہ میں مبینہ مداخلت کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کو تجاویز بھجوا دیں

اسلام آباد: عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے کیس کے سلسلہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کو تجاویز بھجوا دیں، ہائیکورٹ نے معاملے پر توہین عدالت کی کارروائی نہ کرنے کی وضاحت بھی دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنی تجاویز میں کہا ہے کہ توہین عدالت کا دائرہ اختیار صرف پیچھے کی طرف دیکھنا اور نتیجہ صرف سزا ہے، توہین عدالت کی کارروائی معاملے کا حل نہیں۔اپنی تجاویز میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ نامناسب مداخلت کی شکایات پر پارلیمانی کمیٹی متبادل فورم کے طور پر کارروائی کر سکتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں