بہارہ کہو میں تاجدار ختم نبوت اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گولڈن جوبلی کانفرنس

حضرت مولانا سید حبیب الحق شاہ ولڈن جوبلی تاجدار ختم نبوت اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خطاب فرمارہے ہیں- فوٹو:جاگیرنیوز-

اسلام آباد:تاجدار ختم نبوت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے آخری رسول ہیں.
آئین پاکستان سات ستمبر1974ءکو قومی اسمبلی میں متفقہ طورپر منظور کیا گیا اوراس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوآخری نبی اور قادیانیوں کو کافرقرار دےکراس مسئلہ کو کوہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دیاگیا. آئین کےسات ستمبر 2024ءکو پچاس سال مکمل ہونے پر ملک بھر کی طرح اسلام آباد کے نواحی علاقہ بہارہ کہو کی مرکزی جامعہ مسجدغوثیہ میں ایک عظیم الشان گولڈن جوبلی تاجدار ختم نبوت کانفرنس تنظیم علماءضیاء العوم کے زیر اہتمام و زیر نگرانی سید نسیم شاہ کاظمی اور زیرسرپرستی علامہ سید عبداللہ شاہ منعقد کی گئی ،جس میں حضرت مولانا سید حبیب الحق شاہ نےاپنےخطاب سے سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےحضورعقیدت کے پھول نچھاور کئے .

سید نسیم شاہ کاظمی مہتمم اعلیٰ جامعہ مسجد غو ثیہ بہارہ کہو اسلام آبد
اور انہوں نے اپنے خطاب میں قادیانیوں کےمذموم عزائم سے متعلق حاضرین کو آگاہی وایمان کوجلا بخشی اورحاضرین سے خوب داد وصول کی .محفل کے آغاز میں قراءحضرات نے قرات اور نعت خوانوں نے تاجدار ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا نقابت کے فرائض حسنین منگرال نےاداکئے .اس موقع پر علامہ مصطفائی ،علامہ عبدالرحیم چشتی ، علامہ عبدالحمید ضیائی اورکانفرنس میں تنظیم ضیاء العلوم کےممران بھی بھرپورشرکت کی اورتاجدار ختم نبوت سے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کیا.
کانفرنس کے آخر میں حاضرین میں حسب روایت لنگر بھی تقسیم کیاگیا-

محفل کے اختتام پرحضرت مولانا سید حبیب الحق شاہ اور علامہ سید نسیم شاہ کے ہمراہ دیگر علماءکرام کا گروپ فوٹو

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں