امریکا کی 20 سالہ خاتون باڈی بلڈر ہارٹ اٹیک سے چل بسی
شدید ڈی ہائڈریشن سے پیش آنے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے جوڈی کے دل کی حرکت بند ہوئی
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا کی خاتون باڈی بلڈر ایک سپورٹس فیسٹیول کے دوران ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 20 سالہ جوڈی وینس کے گھر والوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ایتھلیٹ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے سانحے کو اچانک اور غیر متوقع قرار دیا۔بیان میں کہا گیا کہ شدید ڈی ہائڈریشن سے پیش آنے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے جوڈی کے دل کی حرکت بند ہوئی، ہسپتال والوں کی جانب سے انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ ایک خوبصورت انسان تھیں انہیں ہر لمحے یاد کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments




