سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے پاکستان ڈے کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا

ہیوی ٹریفک کا داخلہ راولپنڈی شہر میں ممنوع ہوگا، لاہور اور پشاور سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو مختلف مقامات پر روکا جائے گا

راولپنڈی: (جاگیر نیوز) سٹی ٹریفک پولیس نے پاکستان ڈے کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔
چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ کے مطابق 121 افسران اور ملازمین صبح 5 بجے سے تعینات ہوں گے، ہیوی ٹریفک کا داخلہ راولپنڈی شہر میں ممنوع ہوگا۔بینش فاطمہ نے کہا کہ لاہور اور پشاور سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو مختلف مقامات پر روکا جائے گا، دیگر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں