کوئٹہ: بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی سربراہی میں دھرنے کے قریب خودکش دھماکا

دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکا بی این پی کے جاری دھرنے کے مقام سے کچھ فاصلے پر ہوا، لیویز ذرائع

کوئٹہ:(جاگیرنیوز)کوئٹہ کے لک پاس کے مقام پر بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے دھرنے کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
رپورٹ کے مطابق لیویز ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکہ بی این پی کے جاری دھرنے کے مقام سے کچھ فاصلے پر ہوا۔ذرائع کے مطابق دھماکا میں بی این پی قیادت اور کارکنا ن محفوظ رہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع کے جانب روانہ کردی گئیں جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں