سکون حاصل کیسے کیا جائے…؟

تحریر:احمدخان اعوان
سکون کے لئے سب سے ضروری چیز ہوتی ہے۔ اللّٰہ کی یاد سکون ہے۔ مخلوق سے محبت سکون ہے ۔ اداس چہرے پر مسکراہٹ لانا سکون ہے۔دل نہ توڑنا ،ٹوٹے دل کو جوڑنا سکون ہے۔ ہر وہ کام سکون ہے جو آپکو سچ میں اشرف المخلوقات ثابت کرے وہ عظیم ہے سکون بانٹنا ہی انسانیت کی دلیل ہے۔
سکون وہ دولت ہے جو کسی بازار کسی مال میں نہیں ملتی۔ یہ وہ روشنی ہے جو دل کے اندر جلتی ہے۔ سکون وہ لمحہ ہے جب روح بلکل بےخوف ہو۔ جب دل میں نہ کوئی خواہش باقی ہو، نہ کوئی غم۔ یہ کسی شور میں نہیں، خاموشی میں چھپا ہوتا ہے،،،۔یہ کسی چیز میں نہیں، احساس میں بسا ہوتا ہے۔
سکون تب آتا ہے جب دل رب کے قریب ہو، جب محبت بے غرض ہو اور نیت پاک۔۔ انسان کی سب سے بڑی ضرورت سکون ہے،۔ اور وہ بس اللّٰه تعالیٰ کی یاد میں ہے… اَلَا بِذِکْرِاللّٰهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ ( اللہ کے ذکر سے ہی دلوں اطمینان ملتا ہے)۔۔ سکون وہ خوشبو ہے جو صبر اور شکر سے آتی ہے،،، یہ وہ سایہ ہے جو دعا اور یقین سے ملتا ہے۔ جس نے سکون پا لیا، اس نے دنیا کی سب سے بڑی نعمت پا لی۔۔۔۔!
اے اللّٰہ ہمیں سکون و نفس مطمئنہ عطا فرما۔۔۔ اور اَلَا بِذِکْرِاللّٰهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ کی دولت سے سرفراز فرما ہر قسم کی آزمائشوں ، پریشانیوں ، تکلیفوں ، مصیبتوں ، دکھوں، بیماریوں سے بچائے اور پرسکون زندگی عطا فرما ۔۔۔اے اللہ تُو نے جن لوگوں کو ہدایت یافتہ بنایا ہے ان میں ہمیں بھی شامل فرما، جن لوگوں کو تُو نے سکون و عافیت دی ہے ان میں ہمیں بھی شامل کر،، جو کچھ تُو نے ہمیں عطا فرمایا ہے اس میں ہمیں سکون و راحت برکت و رحمت عطا فرما۔۔۔ ۔ اے ہمارے پروردگار تو بہت برکت والا اور بلند مرتبہ والا ہے ، بس ہمیں بخش دے، ہمیں ہمیشہ اپنی رحمتوں کے سائے عطا فرما۔۔۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں