نیشنز ہاکی کپ؛ سیمی فائنل میں فرانس کو پاکستان پر 0-2 کی سبقت حاصل

نیشنز کپ کا فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم پرو ہاکی لیگ میں رسائی حاصل کرنے کی حقدار ٹھہرے گی

کوالالمپور:(جاگیرنیوز)نیشنز ہاکی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ جاری ہے۔
ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل کے پہلے کواٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے تاہم کوئی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
دوسرے کواٹر کے 10ویں منٹ میں فرانس نے گول اسکور کرکے پاکستان پر 0-2 برتری حاصل کی۔دوسرے سیمی فائنل میں کوریا کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔فرانس کی عالمی درجہ بندی میں 9 ویں پوزیشن ہے جبکہ اسی ٹورنامنٹ میں 2 درجے ترقی پانے کے بعد پاکستان کا 13واں نمبر ہے۔واضح رہے کہ نیشنز کپ کا فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم پرو ہاکی لیگ میں رسائی حاصل کرنے کی حقدار ٹھہرے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں