ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

یمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔کامیابی کی صورت میں پاکستان کی فائنل تک رسائی اور رینکنگ مزید بہتر ہونے کا امکان ہے

سیئول: (جاگیرنیوز) ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی قومی ٹیم مسلسل پانچویں فتح حاصل کرکےسیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
قومی ٹیم نے پانچویں میچ میں مالدیپ کو 39 کے مقابلے 49 گول سے شکست دے دی، مسلسل پانچ فتوحات کے بعد پاکستان ٹیم گروپ بی میں 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی، سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔کامیابی کی صورت میں پاکستان کی فائنل تک رسائی اور رینکنگ مزید بہتر ہونے کا امکان ہے۔گروپ اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں چائنیز تائپے، جاپان، میزبان کوریا، پاکستان، مالدیپ اور سعودی عرب کو رکھا گیا ہے۔
ایشین نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جنوبی کوریا میں جاری ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 2025ء کا فائنل میچ 4 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں