امیر مقام کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے خصوصی ملاقات
ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے اپوزیشن جماعتوں اور اراکین اسمبلی سے ہونے والے رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا
پشاور:(جاگیرنیوز)وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجیئر امیر مقام نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے خصوصی ملاقات کی.
گورنر ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صوبہ کی سیاسی صورتحال ، سینٹ انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی اور مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے اپوزیشن جماعتوں اور اراکین اسمبلی سے ہونے والے رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا
Load/Hide Comments




