صدر آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات
وزیرِ اعلیٰ نے صدرِ مملکت کو صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی
کراچی:(جاگیرنیوز) صدر آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات.
ملاقات میں بلوچستان کی ترقی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال ،وزیرِ اعلیٰ نے صدرِ مملکت کو صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی.صدر آصف علی زرداری کی بلوچستان میں امن و امان مزید بہتر بنانے کی ہدایت عوامی فلاح، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے.انہوں نےکہا کہ بلوچستان کے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں
***
Load/Hide Comments




