وزیراعظم کی دعوت پر ایران کےصدر 2 روزہ دورے پر اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ہفتہ کو پاکستان آئیں گے

بطور صدرِ ایران یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف نے 26 مئی 2025ء کو ایران کا دورہ کیا تھا

اسلام آباد:(جاگیرنیوز)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پرایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر ہفتہ کو پاکستان آئیں گے۔
یادرہےکہ پڑوسی برادر ملک کے صدر کا یہ دورہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ ایرانی صدر پزیشکیان کے ہمراہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزراء اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ایرانی صدر صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت دورے کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر پزیشکیان کا بطور صدرِ ایران یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے 26 مئی 2025ء کو ایران کا دورہ کیا تھا۔ایرانی صدر کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ کی توقع کی جا رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں