خاتون اول بی بی آصفہ نے 60 میل تعلقہ دوڑ میں بینظیر گرلز سکول کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

شہید بینظیر آباد میں لڑکیوں کیلئے جدید سکول کی تعمیر سندھ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا ایک تسلسل ہے

نواب شاہ:(جاگیرنیوز) اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے 60 میل تعلقہ دوڑ میں بینظیر گرلز سکول کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
‏نواب شاہ: 45 کلاس رومز پر مشتمل لڑکیوں کیلئے پرائمری اور سیکنڈری درجے کے سکول میں لائبریریز، لیبارٹریز سمیت جدید ترین سہولیات ہوں گی .‏بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے تحت گرلز سکول کے سنگِ بنیاد کے موقع پر صوبائی وزیر عذرا پیچوہو بھی موجود تھیں.اس موقع پر بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہاکہ شہید بینظیر آباد میں لڑکیوں کیلئے جدید سکول کی تعمیر سندھ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا ایک تسلسل ہے،پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ میں شعبہ صحت اور شعبہ تعلیم پر توجہ دی جس کے مثبت نتائج سب کے سامنے ہیں،انہوں نے کہاکہ صحت اور تعلیم کا بہترین انفراسٹرکچر کسی بھی خطے کی قسمت کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے،

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں