نیپرا کا نوٹیفکیشن: بجلی ایک روپیہ 88 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکااعلان

قیمتوں میں کمی کی اطلاق اگست تا اکتوبر 2025ء کے تین ماہ کیلئے ہوگا، صارفین کو 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا

اسلام آباد: (جاگیرنیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےفیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 88 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی اپریل تا جون سہ ماہی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔قیمتوں میں کمی کی اطلاق اگست تا اکتوبر 2025ء کے تین ماہ کیلئے ہوگا، قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ روپے تک کا ریلیف ملے گا۔فیصلے کے مطابق اس کمی کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن، پری پیڈ صارفین پر نہیں ہوگا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیز نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی کرنے کی درخواست دی تھی جس پر سماعت 4 اگست کو ہوئی تھی، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں