طالبہ ہراسانی کیس:اسلام آباد پولیس کی ملزم کی گرفتاری کے لیےکارروائی

‏سی آئی اے پولیس نے ریڈ ملزم کے زیر استعمال گاڑی کے رجسٹریشن نمبر سے لیے گئے ایڈریس پر ریڈ کیا

‏اسلام آباد (جاگیرنیوز)اسلام آباد سی آئی اے پولیس کا سیکٹر I-8 میں یونیورسٹی طالبہ کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرنے لیے راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک حسو میں چھاپہ.
تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے ریڈ ملزم کے زیر استعمال گاڑی کے رجسٹریشن نمبر سے لیے گئے ایڈریس پر چھاپہ مارا
‏تاہم گاڑی کا مالک محمد وقار بھاگ جانے میں کامیاب ہوگیا.‏پولیس کو محمد وقار (جس کے نام پر مذکورہ گاڑی رجسٹرڈ ہے) کے والد و بھائی نے بتایا کہ وقار نے یہ وائٹ کلر کی Honda Civic سنہ 2021 میں خیابان سرسید کے رہائشی شخص (جوکہ بلیو سوٹ میں لڑکی کو حراس کرنے والی ویڈیو میں دکھ رہا) کو فروخت کر دی تھی لیکن اس کے نام محمکہ ایکسائز و ٹیکسیشن سے ٹرانسفر نہ کروا سکا.‏واضع رہے یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک شخص کی ویڈیو وائرل کی جس پر اس نے الزام لگایا کہ وہ اسے 5000 کا نوٹ دکھا کر برائی لیے راغب کررہا تھا،‏لیکن وہ شخص لڑکی کے ویڈیو بنانے پر موقع سے فرار ہوگیا تھا.‏ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے صارفین نے لاکھوں کی تعداد میں ویڈیو میں نظر آنے والے شخص پر تنقید کی اوراسلام آباد ⁦سی آئی اے پولیس سے اسے گرفتار کرنے کی استدعا کی، ‏اس پر ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب خان نے سی آئی اے پولیس کو حکم دیا کہ گاڑی کے مالک کو گرفتار کیا جائے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں