پنجاب حکومت کااحسن اقدام:ہولی فیملی ہسپتال میں ٹی پی اے انجیکشن 24 گھنٹے فری دستیاب ہو گا

ٹی پی اے انجیکشن مریض کو اٹیک ہونے کے 4 سے 5 گھنٹے کے اندر لگ جائے تو اسے ساری عمر کی معذوری سے بچایا جاسکتا ہے

راولپنڈی:(جاگیرنیوز) پنجاب حکومت نے ہولی فیملی ہسپتال میں فالج کے نئے مریض کے لیے فالج کے اثرات انتہائی کم کرنے والا 80 ہزار روپے والا مہنگا ترین ٹی پی اے انجیکشن 24 گھنٹے فری دستیاب ہو گا۔
اگر کسی شخص کو خدانخواستہ فالج کا اٹیک ہو جائے، جس میں جسم کا آدھا یا جزوی حصہ مفلوج ہو جائے تو اسے فوراً 4 سے 5 گھنٹے کے اندر اندر متعلقہ نزدیکی ہسپتال لا کر انجیکشن لگوایا جا سکتا ہے.اگر یہ TPA انجیکشن مریض کو اٹیک ہونے کے 4 سے 5 گھنٹے کے اندر لگ جائے تو اسے ساری عمر کی معذوری سے بچایا جاسکتا ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں