سیالکوٹ اور وزیر آباد میں سیلابی صورتحال:اک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

ضلعی انتظامیہ نے ہیڈ قادر آباد کو بچانے کیلئے منڈی بہا ؤالدین کی طرف سے بند کو توڑ دیا ہے

سیالکوٹ ، وزیر آباد (جاگیرنیوز )سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پاک فوج کے دستے سیالکوٹ اور وزیر آباد میں موجود ہیں۔
پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کردیا ہے ۔پاک فوج کے جوان متاثرین سیلاب کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ امدادی اشیاء بھی پہنچا رہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ نے ہیڈ قادر آباد کو بچانے کیلئے منڈی بہا ؤالدین کی طرف سے بند کو توڑ دیا ہے۔قادر آباد کے سیلاب متاثرین کی نقل مکانی اور محفوظ مقامات پر منتقلی میں بھی پاک فوج کے جوان پیش پیش ہیں جبکہ متاثرین سیلاب کی جانب پاک فوج کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو سراہا جا رہا ہے ۔مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں