اسلام آباد ماڈل ٹریفک پولیس نےایمانداری کی مثال قائم کر دی

سب انسپکٹر نے موبائل کے مالک سے رابطہ کی کوشش کی اسی دوران مالک کی اسی نمبر پر کال آئی گئی

اسلام آباد:(جاگیرنیوز)ماڈل ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر شیر علی نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی.
تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر شیر علی کو ڈیوٹی کے دوران ایک موبائل فون فٹ پاتھ پر پڑا ہوا ملا اور سب انسپکٹر شیر علی نے موبائل کے مالک سے رابطہ کی کوشش کی اسی دوران موبائل کے مالک کی اسی نمبر پر کال آئی گئی، سب انسپکٹر شیر علی نے ان کو بتایا کہ آپ کا موبائل مجھے فیض آباد کے قریب فیصل ایونیو سے ملا ہے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سب انسپکٹر شیر علی ہو ں، آپ فیض آباد آ جائیں اور اپنا موبائل لے جائیں، موبائل فون مالک نے آ کر اپنا موبائل وصول کیا اور سب انسپکٹر شیر علی کا شکریہ ادا کیا .سب انسپکٹر شیر علی نے ایمانداری کی مثال قائم کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں