جنرل ساحرشمشاد کا ترکیہ سے مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کا اعادہ

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے یومِ فتح کے پر ترک عوام، سیاسی قیادت اور ترکیہ کی مسلح افواج کو دلی مبارکباد پیش کی

اسلام آباد (جاگیرنیوز ) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تمام شعبوں میں مشترکہ اقدار، باہمی اعتماد اور مضبوط شراکت داری پر مبنی منفرد تعلقات کو مزید وسعت دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اسلام آباد میں ترکیہ کی مسلح افواج کے یومِ فتح کی تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے پاکستا ن اور ترکیہ کے درمیان پائیدار برادرانہ اور آزمودہ تزویراتی تعلقات کو اجاگر کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا یومِ فتح کے موقع پر ترک عوام، سیاسی قیادت اور ترکیہ کی مسلح افواج کو دلی مبارکباد پیش کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں