پاکستان نے امریکہ کو ’’سی فوڈ‘‘ کی برآمدات کے لیے چار سال کی منظوری حاصل کر لی
امید ہے کہ اس فیصلے سے سمندری غذا کی عالمی منڈی میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی
اسلام آباد (جاگیرنیوز) پاکستان کو امریکہ میں مچھلی اور مچھلی سے متعلقہ مصنوعات کی برآمد ات کے لئے مزید چار سال کی توسیع کا اختیار مل گیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے سمندری امور محمد جنید انور چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کے سمندری غذا کے معیار کی بین الاقوامی شناخت کی عکاسی کرتا ہے اور اس شعبے کو طویل مدتی استحکام فراہم کرے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے سے سمندری غذا کی عالمی منڈی میں پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگی۔
Load/Hide Comments




