عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700اور دس گرام سونے کی قیمت میں 4030 روپے اضافہ

کراچی: (جاگیرنیوز) سونا عوام کی پہنچ سے دور، قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں.
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 49ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 692ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 4030 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 91 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 35 ہزار 219 روپے ہوگئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں