ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ٹوکیو میں ایک بار پھر آمنے سامنے

قوم سے دعا کی اپیل: بھرپور محنت کی ہے، پوری کوشش کروں گا کہ ایک بارپھر پاکستان کانام روشن کروں،ارشد ندیم

ٹوکیو: (جاگیرنیوز) ٹوکیو میں ہونیوالی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔
اس بار یہ مقابلہ کرکٹ نہیں بلکہ ٹوکیو میں جاری ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان ہو گا، جرمنی کے ویبر سمیت دوسرے معروف جویلین تھرور بھی ایکشن میں ہوں گے۔ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بدھ کو جویلین تھرو ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق 4 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا، کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے 8 بہترین جویلین تھرور کا فائنل کیلئے انتخاب ہونا ہے جو جمعرات کو شیڈول ہے۔ارشد ندیم نے اپنے پیغام میں قوم سے دعا کی اپیل کی ہے کہ پیرس اولمپکس میں جس طرح پوری قوم نے سپورٹ کیا اسی طرح اب اس ایونٹ کے لیے بھی مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں۔ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ بھرپور محنت کی ہے، پوری کوشش کروں گا کہ ایک بارپھر پاکستان کانام روشن کروں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں