پہلا ون ڈے: پاکستان ویمنز ٹیم کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 256 رنز کا ہدف

پاکستان کی سدر امین 121 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہیں،منیبہ علی نے76 اور عالیہ ریاض نے 33رنزبنائے

لاہور:(جاگیرنیوز) پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 256 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ویمنز ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے سدر امین 121 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہیں۔پاکستان کی جانب سے منیبہ علی نے 76 اور عالیہ ریاض نے 33رنز کی اننگز کھیلی، کپتان فاطمہ ثنا 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ شوال ذوالفقار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں