کوٹ سلطان: دیرینہ مسائل کے حل کےلئے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور سینیئر سب انجینیئر کا تفصیلی دورہ

جلدسیورج سے محروم گلی محلوں میں سیورج لائنوں کی تعمیر کر کے علاقہ مکینوں کے نکاسی آب کے مسائل دور کر دیں گے،سینیئر سب انجینیئر سلیم آصف

کوٹ سلطان (جاگیرنیوز) ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار کی ہدایات پر کوٹ سلطان کے سیورج کے دیرینہ مسائل کے خاتمے کے لیئے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لیہ اسحاق خان کھیرانی اور سینیئر سب انجینیئر ضلع کونسل لیہ سلیم آصف کا کوٹ سلطان بھر کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر فوکل پرسن اربن یونین یونٹ کوٹ سلطان منیب حسن اور آپریٹر ملک اکرم گٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لیہ محمد اسحاق خان کھیرانی اور سینیئر سب انجینیئر ضلع کونسل لیہ سلیم آصف کو سیورج کے مسائل کےحوالے سے دوچار پوائنٹس کا تفصیلی دورہ کروایا۔ محلہ حسنین آباد، بستی گڑھی والا، محلہ مہاراں والا، کولو والی گلی، المائدہ اور پیراگون میرج ہال سے ملحقہ گلی محلوں میں سیورج کی تعمیر و بحالی کا تخمینہ لگایا گیا، ان پوائنٹس کے وزٹ کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لیہ محمد اسحاق خان کا کہنا تھا کہ کوٹ سلطان میں تعمیر و ترقی کے پراجیکٹس، سیورج کی بحالی کے پراجیکٹس کا اجراء و اقدامات ضروری امر ہیں ڈپٹی کمشنر لیہ کوٹ سلطان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کافی سنجیدہ ہیں اور کوٹ سلطان کو مثالی اربن یونین یونٹ بنانے کے لیئے ضلعی انتظامیہ کے تمام تر وسائل بروۓ کار لا رہی ہیں، اس موقع پر سینیئر سب انجینیئر ضلع کونسل لیہ سلیم آصف کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار کے احکامات اور سی ای او ضلع کونسل شیخ محمد فیصل کی ہدایات کے مطابق کوٹ سلطان کے سیورج و ٹف ٹائل کے مسائل کے فوری حل کے لیئے پر عزم ہیں اور کوٹ سلطان میں مختلف پوائنٹس کا تفصیلی جائزہ لے کر پراجیکٹس کا تخمینہ لگا کر جلد کام کا آغاز کرنے کے لیئے باقاعدہ منصوبہ مرتب کر لیا گیا ہے، بدحال سیورج لائنوں کی باقاعدہ ڈی سلٹنگ کا کام تیزی سے جاری ہے جلد ہی سیورج سے محروم گلی محلوں میں سیورج لائنوں کی تعمیر کر کے علاقہ مکینوں کے نکاسی آب کے مسائل دور کر دیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں