دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی جگمگاتا سپر مون کا شاندار نظارہ

اسلام آباد :(جاگیرنیوز) آج دنیا بھر کے پاکستان میں بھی سپر مون کا شاندار نظارہ کیا جا رہا ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون کے دوران چاند معمول سے زیادہ روشن اور قریب نظر آئے گا، یہ سال کا سب سے بڑا سپر مون ہے،شہریوں نے چھتوں اور کھلے میدانوں میں چاند دیکھنے کے لیے رخ کیا۔
دوسری جانب فوٹوگرافرز نےسپر مون کے حسین مناظر کو کیمروں میں قید کیا، سپر مون کے موقع پر سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز کی بھرمار ہے ۔ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ اگلا سپر مون اگلے سال اسی ماہ میں متوقع ہے، آج رات آسمان پر چاند اپنے پورے جوبن پر ہے اور نایاب منظر لوگوں کو مسحور کر رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں