پی سی بی نے 26-2025ء سیزن کیلئے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کردیا

پی سی بی ایمرجنگ پینل میں ملک بھر سے 40 ایمپائرز کو شامل کیا گیا ہے اور میچ آفیشلز پینل میں سلیمہ امتیاز سمیت 13 خواتین ایمپائرز بھی شامل ہیں

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 26-2025ء سیزن کے لیے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کردیا۔
پی سی بی انٹرنیشنل پینل میں میچ ریفری علی نقوی، ایمپائرز آصف یعقوب، فیصل آفریدی، راشد ریاض اور سلیمہ امتیاز شامل ہیں۔
پی سی بی کے ایلیٹ پینل میچ آفیشلز میں 18 ایمپائر اور 10 میچ ریفری شامل ہیں، ایمپائرز کی پرفارمنس باریکی سے جانچنے کے لیے سپلیمنٹری پینل دو حصوں میں تقسیم کیے گئے ہیں، سپلیمنٹری پینل ایک میں 14 جبکہ سپلیمنٹری پینل 2 میں 24 ایمپائر شامل ہیں، میچ ریفریز کے سپلیمنٹری پینل میں 10 میچ ریفریز کو شامل کیا گیا ہے۔پی سی بی ایمرجنگ پینل میں ملک بھر سے 40 ایمپائرز کو شامل کیا گیا ہے اور میچ آفیشلز پینل میں سلیمہ امتیاز سمیت 13 خواتین ایمپائرز بھی شامل ہیں، میچ آفیشلز پینل بنانے کا مقصد ملک بھر میں ایمپائرز اور میچ ریفریز کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں