ایشیاء پیسیفک گول بال چیمپئن شپ میں چین اور جاپان کی شاندار فتوحات

چیمپئن شپ میں چین، ایران، جاپان، تھائی لینڈ، قازقستان، پاکستان، سعودی عرب، آسٹریلیا، عراق اور ازبکستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

اسلام آباد:(جاگیرنیوز) ایشیا پیسیفک گول بال چیمپئن شپ 2025ء کے دوسرے روز پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنیزیم میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری رہے۔
مردوں کے مقابلوں میں چین نے ازبکستان کو 2 کے مقابلے میں 12 گول سے شکست دی، تھائی لینڈ نے سعودی عرب کو 3 کے مقابلے میں 7 گول سے ہرایا، قازقستان نے پاکستان کو 10-0 سے زیر کیا، جبکہ آسٹریلیا نے عراق کو 2 کے مقابلے میں 7 گول سے مات دی۔خواتین کے مقابلوں میں چین نے کوریا کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی، جبکہ جاپان نے پاکستان ویمن ٹیم کو 10-0 کے واضح فرق سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس چیمپئن شپ میں چین، ایران، جاپان، تھائی لینڈ، قازقستان، پاکستان، سعودی عرب، آسٹریلیا، عراق اور ازبکستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔دفاعی چیمپئن چین مردوں اور خواتین دونوں ایونٹس میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے اپنے ٹائٹل کے دفاع کا سفر کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایشیا پیسیفک گول بال چیمپئن شپ پاکستان میں منعقد ہو رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں