مری: عوام نے انتشار نہیں استحکام کی پالیسی کی حمایت کی،ڈپٹی کمشنر کا عوام سے اظہار تشکر

سول سوسائٹی کی جانب سے ہرتال کی کال کو رد کرنا حکومت پنجاب کے اقدامات پر اظہار اعتماد ہے، آغا ظہیر عباس شیرازی

راولپنڈی 🙁 جاگیرنیوز )ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں کسی قسم کی ہڑتال نہیں ہوئی، عوام نے انتشار کی پالیسی کو مسترد کر کے انتشار نہیں استحکام کی پالیسی کی حمایت کی۔
انہوں نے عوام کا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امن و امان کے لیے کیے گئے اقدامات پر حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر طبقہ فکر نے انتشار پھیلانے والوں کو مسترد کر دیا۔ علمائے کرام نے ہمیشہ کی طرح امن و امان برقرار رکھنے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیا۔ علمائے کرام کا تعمیری کردار قابل ستائش ہے۔ سول سوسائٹی کی جانب سے ہرتال کی کال کو رد کرنا حکومت پنجاب کے اقدامات پر اظہار اعتماد ہے۔ دوسری جانب عوام نے انتشار نہیں استحکام کی پالیسی کی حمایت کی۔جبکہ جمعہ کے روز ہرتال کی کال کو عوام نے مسترد کر دیا۔ مارکیٹیں اور بازار کھلے رہے۔ ٹریفک کی روانی برقرار رہی۔ سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں