پاک افغان جنگ: پاکستان نے جنگ بندی میں دوحہ مذاکرات کے اختتام تک توسیع کر دی
افغان طالبان رجیم نے پاکستان سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قطر کے ذریعے کی،خبر ایجنسی
اسلام آباد: (جاگیر نیوز) افغان عبوری حکومت کی درخواست پر پاکستان نے جنگ بندی میں توسیع کر دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق افغان طالبان رجیم نے پاکستان سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست کی تھی، جنگ بندی میں توسیع دوحہ مذاکرات کے اختتام تک کر دی گئی۔واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان شروع ہونے والی جنگ میں 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی آج شام 6 بجے ختم ہوگئی تھی۔خبر ایجنسی کے مطابق افغان طالبان رجیم نے پاکستان سے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست قطر کے ذریعے کی۔سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ اعلیٰ سطح کے مذاکرات ہفتے کو شروع ہونے کی توقع ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے دو روز قبل افغان طالبان حکومت کی درخواست 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کی تھی جو ختم ہوگئی۔
Load/Hide Comments




