پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی مردہ اور بیمار مرغیاں فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائی 500 کلو مرغیاں تلف
صوبے بھر میں مردار اور بیمار مرغیاں فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن پر رابطہ کریں
راولپنڈی: (جاگیرنیوز ) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے مردہ اور بیمار مرغیاں فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 500 کلو مرغیاں تلف کردیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاعات ملنے پر باغ سردارں میں چکن سپلائر گاڑی کو پکڑ لیا جبکہ گاڑی میں 400 کلو مردہ مرغیاں موجود تھیں جنھیں تلف کردیا گیا۔ مردہ مرغیوں کا کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا جبکہ چوا سیداں میں موجود چکن شاپ کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ناقص اور بیمار مرغیوں کے 100 کلو گوشت کو تلف کردیا اور 50 ہزار کا جرمانے عائد کیا۔ جرمانہ باسی چکن رکھنے کی بنا پر کیا گیا۔ گاڑی مالک کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا گیا جبکہ 1 شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بروقت کاروائی سے شہری مردہ اور بیمار مرغیوں کا گوشت کھانے سے بچ گئے۔صوبے بھر میں مردار اور بیمار مرغیوں کیخلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔




