سوات میں 4.5 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

زلزلے کے بعد لوگ گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

سوات(جاگیرنیوز) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، گہرائی 50 کلو میٹر اور زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔واضح رہے سوات میں تین روز قبل بھی 4.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا ، جس کی گہرائی 220 کلو میٹر جبکہ مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ اس سے ایک روز قبل منگل کو بھی 4.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں