عالمی ریگولیٹر کو جانبداری کا تاثر نہیں دینا چاہیے،پاکستان
آئی سی سی نے افغان کھلاڑیوں کی ہلاکت کے دعوے کی کوئی آزادانہ تصدیق نہیں کی اور متنازع الزام کو ثابت شدہ حقیقت کے طور پر پیش نہیں کیاہے
اسلام آباد :(جاگیر ویب ڈیسک)وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نےاپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے آئی سی سی کے متعصبانہ اور قبل از وقت بیان کو سختی سے مسترد کر دیاہے.
پاکستان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے افغان کھلاڑیوں کی ہلاکت کے دعوے کی کوئی آزادانہ تصدیق نہیں کی اورانہوں نے آئی سی سی سے فوری طور پر بیان کی درستی کا مطالبہ کیا اورکہا ہے کہ آئی سی سی نے متنازع الزام کو ثابت شدہ حقیقت کے طور پر پیش نہیں کیاہے.انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کے بیان کے اعادے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آئی سی سی، جے شاہ اور افغان بورڈ کے بیانات ایک منظم مہم کا حصہ ہیں۔پاکستان نے کہا کہ موجودہ قیادت میں آئی سی سی کی غیر جانبداری پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔جبکہ انہوں نے کہا ہے کہ کھیل کو سیاست سے آلودہ نہیں کیا جانا چاہیے۔پاکستان نے زور دیا کہ آئی سی سی اپنی غیر جانبداری اور شفافیت فوری بحال کرے۔آئی سی سی کو غیر مصدقہ اور یکطرفہ دعوؤں سے گریز کرنا چاہیے۔پاکستان نے متنبہ کیا کہ آئی سی سی کسی ملک کے دباؤ میں نہ آئے۔پاکستان کا مؤقف ہے، عالمی ریگولیٹر کو جانبداری کا تاثر نہیں دینا چاہیے۔




