ملک کےبیشترحصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان، پہاڑی علاقوں میں سردی کی لہر

آج صبح کا درجہ حرارت سری نگر، پلوامہ اور بارہ مولا میں 9، جموں میں 20، لہہ میں 2، جبکہ اننت ناگ اور شوپیاں میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا

اسلام آباد (جاگیر نیوز )محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران حصوں میں ملک کے بیشتر موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی محسوس کی جائے گی۔
آج صبح بڑے شہروں میں درجہ حرارت کچھ یوں ریکارڈ کیا گیا اسلام آباد میں 17، لاہور میں 21، کراچی میں 24، پشاور میں 21، کوئٹہ اور مری میں 10، گلگت میں 9 اور مظفرآباد میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ادھر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لیے جاری کردہ موسمی پیشگوئی کے مطابق، جموں، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولا میں موسم خشک رہے گا، جبکہ سری نگر اور پلوامہ میں جزوی ابر آلود اور لہہ میں جزوی ابر آلود اور سرد موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔آج صبح درجہ حرارت کچھ یوں ریکارڈ کیا گیاسری نگر، پلوامہ اور بارہ مولا میں 9، جموں میں 20، لہہ میں 2، جبکہ اننت ناگ اور شوپیاں میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں