راولپنڈی میں تین امیدوار نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، کنٹرولر امتحانات

تنویر اصغر اعوان کا تلہ گنگ کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ،امتحانی عمل شفاف، سکیورٹی انتظامات تسلی بخش قرار، میٹرک سیکنڈ اینول امتحان 2025ء آج اختتام پذیر ہوگئےضلع جہلم میں ملتوی انگلش کا پرچہ 22 اکتوبر بدھ کو ہوگا

راولپنڈی :( جاگیرنیوز ) کنٹرولرامتحانات،بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی تنویر اصغر اعوان نے تلہ گنگ کے مختلف امتحانی مراکز جن میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین تلہ گنگ اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 تلہ گنگ شامل ہیں کا دورہ کیا۔
انہوں نے امتحانی عمل کے دوران بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز، سکیورٹی انتظامات، اور امتحانی نظم و ضبط کا تفصیلی جائزہ لیا۔کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ میٹرک سیکنڈ اینول امتحان 2025ء آج اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے، جبکہ ضلع جہلم میں 13 اکتوبر کو ملتوی ہونے والا انگلش کا پرچہ کل مورخہ 22 اکتوبر 2025 بروز بدھ کو منعقد کیا جائے گا۔انہوں نے تمام امتحانی عملے کی پیشہ و رانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام اسٹاف نے اپنی ڈیوٹی انتہائی ذمہ داری اور دیانتداری سے انجام دی، جو کہ قابلِ تعریف اور تحسین ہے۔ دوسری جانب، راولپنڈی میں تین امیدوار نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، جن کے خلاف فوری طور پر کیس رجسٹر کر کے ڈسپلن برانچ کو بھجوا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، امتحانی مرکز گورنمنٹ اسلامیہ ہائر سیکنڈری اسکول نمبر 1 مری روڈ راولپنڈی میں نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے والے امیدواروں میں سمر عباس (رول نمبر 222061)، عمیر (رول نمبر 222066) اور فہیم عباس (رول نمبر 212358) شامل ہیں۔ کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے واضح کیا کہ نقل کے انسداد کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور امتحانات کی شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں